:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

نیا جال پراںے شکاری

Tuesday 23 June 2015
نیا جال پراںے شکاری

الوقت- حال ہی میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتین یاھو نے فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کو پیغام دیا ہے کہ وہ جلد از  جلد ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ صیہونی حکومت اور خود مختار انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی تاریخ بالخصوص دوہوار تیرہ سے دوہزار چودہ تک  طائرانہ نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہےکہ یہ فلسطینی انتظامیہ تھی جو صیہونی حکومت سے مذاکرات کرنے کو کہتی تھی لیکن صیہونی حکومت صرف اسی موقع پر مذاکرات کے لئے تیار ہوتی تھی جب اسے اپنی توقع سے زیادہ مراعات حاصل کرنے کی امید رہتی تھی۔ اب یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ امریکہ کو ساز باز مذاکرات کی کامیابی کا کوئي یقین نہیں ہے اور نہ ہی فلسطین کی خود مختار انتظامیہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے لھذا صیہونی کس چیز کے درپے ہيں جو وہ بار بار مذاکرات کا راگ الاپ رہے ہیں؟

اس سلسلے میں چند نکات پر توجہ کرنا ضروری ہے۔

پہلی بات یہ ہے کہ امریکیوں کی عدم موجودگي میں جنہوں نے ساز باز مذاکرات سے مایوسی کا اعلان کیا ہے مذاکرات کے دوران صیہونیوں پر دباؤ ڈالنے والا کوئی نہيں رہے گا لھذا وہ جس طرح چاہیں گے مذاکرات کوموڑلیں گے اور من مانی کریں گے۔

دوسری بات یہ ہے کہ اب مسئلہ فلسطین کو وہ بنیادی اہمیت نہیں رہی جو اسے حاصل تھی بلکہ عالم اسلام میں لڑائيوں سے یہ مسئلہ قدرے بھلادیا گيا ہے لھذا صیہونی ٹولہ عالم اسلام اور عالمی رائے عامہ کی غفلت اور خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اھداف کے حصول کے لئے کچھ بھی کرنے کی توانائي رکھتا ہے۔

تیسری بات یہ ہے کہ  ان دنوں خود مختار انتظامیہ عالمی اداروں میں اقدامات کرنے کی کوشش کررہی ہے لھذا مذاکرات میں فلسطینی حکام کی موجودگي عالمی اداروں میں صیہونی حکومت کو قدرے ریلیف مل جائے گي اور شاید مذاکرات میں کوئي ایسا معاہدہ بھی مسلط کیا جاسکتا ہے جس کی رو سے فلسطینی ہمیشہ کے لئے عالمی اداروں میں صیہونیوں کےخلاف کوئي اقدام کرنے سے عاجز ہوجائیں۔

جو چیز ان درمیان مبھم رہ جاتی ہے وہ واضح اھداف ہیں جن کے حصول کے لئے صیہونی حکومت مذاکرات کا تقاضہ کررہی ہے۔ ایک طرف سے مصر سے یہ بالواسطہ خبریں مل رہی ہیں کہ مزاحمتی تنظیموں بالخصوص غزہ میں حماس کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی  کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اگر اس مسئلے کا حزب اللہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کے ساتھ ملا جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ  صیہونی حکومت فلسطین کے اندر کے خطروں کو خاموش کرکے مقبوضہ فلسطین کے باہر کے خطروں سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اب اس منصوبہ بندی کے تحت صیہونی حکومت حزب اللہ لبنان، شام یا حتی ایران کے خلاف بھی حملے کرسکتی ہے۔ البتہ ان قیاس آرائيوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قرائن و حالات کا بھی مطالعہ کرنا ضروری ہے کہ اب صیہونی حکومت کا کونسا اقدام سامنے آتا ہے۔

صیہونیوں کو ان دنوں مسلمانوں کی آپسی جنگوں کی وجہ سے چین کاسانس لینے کاموقع ملا ہے اسی وجہ سے قدس شریف کے غاصب اپنی داخلی پوزیشن کو مستحکم بناکر مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کےباہر اپنے جارحانہ اقدامات کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں۔اس بات کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی ہوتا ہے کہ حال ہی میں صیہونی حکومت اور اس کے غیر رسمی قریبی اتحادی آل سعود کے ایک عھدیدار نے یہ تاکید کی تھی کہ ایران، سعودی عرب اور اسرائيل کا مشترکہ دشمن ہے۔  

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے