الوقت- صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں فوج کے خفیہ ادارے کی عمارت کے باہرپہلے خودکش کارحملہ کیا گیا جس کے بعد حملہ آورعمارت میں داخل ہوگئے۔ جس کے بعد عمارت میں فوجیوں اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4 حملہ آورہلاک ہوگئے۔ صومالیہ میں برسرپیکار جنگجو تنظیم الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔