الوقت-عراق کے صوبہ دیالہ میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں دس طالبات جاں بحق و زخمی ہو گئیں-
عرب ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ طالبات جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں- درایں اثنا عراق کے انٹیلیجنس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی بغداد کے طارمیہ علاقے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے "علاس" اور "العجیل" کے علاقوں پر مسلح دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے۔ الزیدی نے مزید کہا کہ عوامی اور سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملے کو ناکام بنانے کے ساتھ ہی چوبیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی تین گاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔ایم