الوقت-كمپيوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملہ۔امريكہ كے لئے مكافات عمل
-امريكا ميں ہيكرز كي جانب سے سركاري كمپيوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملہ كيا گيا ہے جس ميں سابقہ اور حاضر سروس لاكھوں سركاري ملازمين كا ڈيٹا چوري كيے جانے كا انكشاف ہوا ہے۔
امريكا ميں رواں برس انساني وسائل كے اہم ادارے آفس آف پرسنل مينجمنٹ ( اوپي ايم) اور ہوم لينڈ سيكيورٹي كے معلوماتي نظام ميں مداخلت سامنے آئي جس كے بعد ڈيٹا چوري ہونے كا بھي انكشاف ہوا جب كہ سركاري كمپيوٹرائزڈ نظام پر اس سائبر حملے كو امريكي تاريخ كا سب سے بڑا حملہ قرار ديا جارہا ہے جس ميں تقريبا 40 لاكھ سركاري ملازمين كا ڈيٹا چوري كيا گيا ہے۔
خبر ايجنسيوں كے مطابق ايف بي آئي نے ڈيٹا چوري ہونے كي تصديق كرتے ہوئے واقعے كي فوري طور پر تحقيقات بھي شروع كردي ہے۔ ايف بي حكام كا كہنا ہے كہ سائبر حملے ميں قيمتي ڈيٹا چرايا گيا ہے تاہم ڈيٹا كي نوعيت كے بارے ميں كچھ كہنا قبل از وقت ہے۔
دوسري جانب تفتيشي حكام نے ڈيٹا چوري ميں چين كےملوث ہونے كا شبہ ظاہر كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سے قبل چيني ہيكروں كي جانب سے امريكي كاروباري راز اور ٹيكنالوجي سے وابستہ نظام كو چرانے كي كوشش كي جاتي رہي ہيں تاہم چيني سفارت خانے كي جانب سے حكام كے بيان كو غير ذمہ دارانہ قرار ديتے ہوئے مسترد كرديا گيا ہے۔امريكہ نے جو كام دوسرے ممالك كے خلاف كيا تھا آج اسے اسي طرح كي صورت حال كا سامنا ہے