الوقت نےالمسيرہ كے حوالے سے رپورٹ دي ہے كہ يمن كے فوجيوں نے عوامي كميٹيوں كي مدد سےسعودي عرب كے جنوبي صوبے عسير ميں واقع ظہران كے علاقے ميں سعودي عرب كے فوجي اڈوں پر زلزال اور گراڈ ميزائل داغے جو ظہران كے علاقے ميں واقع علب گزرگاہ كے قريب الحمامہ فوجي اڈے پر گرے ۔ يمن كے مقامي ذرائع نے كہا ہے كہ ان حملوں ميں سعودي عرب كے متعدد فوجي زخمي ہوگئے ہيں- المسيرہ ٹي وي چينل نے رواں ہفتے كے آغاز ميں زلزال ميزائلوں كي تصاوير جاري كي تھيں اور كہا تھا كہ يہ ميزائل يمن نے خود تيار كيا ہے۔