الوقت كي رپورٹ كے مطابق داعش ہشت گردوں نے افغانستان كے صوبے ننگرھار ميں طالبان گروہ كے دس افراد كے سر قلم كرديئے۔
افغانستان كے باخبر مقامي ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ داعش كے ايك گروہ نے پاكستان كي سرحد كے قريب واقع مشرقي افغانستان كے صوبے ننگرھار ميں طالبان كے دس افراد كے سر قلم كر ديئے- اس رپورٹ كے مطابق پہلے دونوں گروہوں كے درميان شديد جھڑپيں ہوئيں اور پھر داعش دہشت گردوں نے طالبان كے متعدد افراد كو اغوا كرنے كے بعد ان كے سر قلم كر ديئے۔ واضح رہے كہ شام ميں بھي تكفيري دھشتگرد گروہوں كے مابين ہونے والي جھڑپوں ميں اب تك ہزاروں تكفيري دھشتگرد ہلاك اور زخمي ہوئے ہيں۔