الوقت كي رپورٹ كے مطابق باراك اوباما نے سينيٹ كي حتمي منظوري كے بعد كل شام اس ترميم شدہ بل پر دستخط كيے جس كے تحت نيشنل سيكيورٹي ايجنسي ( اين ايس اے) كے اختيارات محدود كرتے ہوئے ايجنسي كي جانب سے بڑے پيمانے پر فون كال ريكارڈ كرنے كے پروگرام كو ختم كرديا گيا ہے اور سخت پابندياں عائد كي گئي ہيں جب كہ فون كا ريكارڈ فون كمپنيوں كے پاس ركھنے كے احكامات جاري كئے گئے ہيں۔
واضح رہے كہ 2 سال قبل اين ايس اے كے ملازم ايڈورڈ اسنوڈن نے انكشاف كيا تھا كہ نيشنل سيكيورٹي ايجنسي پوري دنيا كي فون كالز كي جاسوسي كرتي ہے جن ميں بين الاقوامي سربراہان اور سياسي شخصيات بھي شامل ہيں۔ اس انكشاف نے اين ايس اے پر ايك سواليہ نشان لگا ديا تھا