الوقت كي رپورٹ كے مطابق اس بحري جہاز ميں 458 مسافر سوار تھے جن ميں سے 20 افراد كو فوري طور پر بچا ليا گيا جبكہ 7افراد نے تير كر كنارے پر پہنچ كر اپني جان بچائي ہے۔
حادثے كے مقام پر امدادي كارروائياں جاري ہيں جن ميں 50 تيز رفتاري كشتياں اور 3ہزار امدادي اہلكار حصہ لے رہے ہيں۔
جس وقت جہازكو حادثہ پيش آيا اس وقت 130كلو ميٹر في گھنٹہ كي رفتار سے تيز ہوائيں چل رہي تھيں جس سے جہاز الٹ گيا۔
ريسكيو ٹيموں كے مطابق تيز ہواؤں اور موسلا دھار بارش كے باعث امدادي كاموں ميں دشوارياں پيش آ رہي ہيں۔