الوقت كي رپورٹ كے مطابق لبنان كي اسلامي مزاحمتي تحريك حزب اللہ كے مجاہدين نے عرسال كے علاقے ميں دہشتگردوں كي دراندازي كي كوشش كو ناكام بناديا۔ موصولہ رپورٹوں ميں كہا گيا ہے كہ حزب اللہ كے بہادروں نے دہشت گردانہ كارروائي كے ارادے سے اس علاقے ميں دراندازي كرنے والے جبھۃ النصرہ كے متعدد دہشت گرد گردوں پر ڈرون حملہ كركے انہيں ہلاك كرديا ہے۔ اس كاروائي كے دوران دہشتگردوں كي متعدد گاڑيوں اور كمانڈ اينڈ كنٹرول روم كو بھي تباہ كردياگيا۔ حملے كے بعد حزب اللہ كے مجاہدين اور دہشت گردوں كے درميان گھمسان كي لڑائي ہوئي جس ميں سبھي تكفيري عناصر ہلاك كرديئے گئے۔