الوقت
كي رپورٹ كے مطابق بھارت كے دارالحكومت نئي دہلي سے 37 كلو ميٹر دور واقع فريد
آباد كے گاؤں اٹالي ميں ايك مسجد كي تعمير جاري تھي جس كو ہندؤں (جن ميں اكثريت جاٹ برادري كي تھي) نے پہلے مسجد كو نذر آتش كيا بعد ازاں مسلمانوں كي رہائشي آبادي
پر بھي حملہ كيا۔
دي انڈين ايكسپريس نے اس حوالے سے رپورٹ دي ہے كہ اٹالي ميں 5سال قبل مسجد اور مندر ايك ساتھ تعمير كيے جا رہے تھے، مگر اراضي كے تنازع كے باعث مسجد كا تعميراتي كام روك ديا گيا تھا رواں ماہ عدالت نے مسجد كي تعمير كي اجازت دي تھي۔
مقامي افراد كے مطابق 10 شر پسند ہندو مسجد ميں داخل ہوئے جن كے ہاتھوں ميں پيٹرول كے كين تھے، انہوں نے مسجد ميں پٹرول چھڑك ديا اور آگ لگا دي۔ انتہا پسند ہندوؤں نے اٹالي گاؤں ميں 20 مكانات كو بھي نذر آتش كيا جن ميں سے 18 مسلمانوں كے ہيں۔ہندوؤں كے حملے ميں 17 افراد زخمي بھي ہوئے جن ميں اكثريت مسلمان نوجوانوں كي ہے جن ميں
سے 2 كي حالت تشويشناك بتائي جاتي ہے۔جاٹوں كے حملوں كے بعد پوليس حركت ميں آئي اور گاؤں ميں دفعہ 144 كا نفاذ عمل ميں لايا
گيا ۔