الوقت كي رپورٹ كے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران كي بري فوج كے كمانڈر جنرل احمد رضا پوردستان نے اصفہان ميں بيت المقدس ستائيس نامي فوجي مشقوں كے موقع پر كہا كہ دہشت گرد گروہوں كے وجود نے سنگين خطرات كو جنم ديا ہے ليكن ايران كي مسلح افواج ہر خطرے كا مقابلہ كرنے كے لئے پوري طرح تيار ہيں۔انہوں نے كہا كہ سرحدوں، علاقوں اور بيروني علاقوں ميں دشمنوں كي نقل و حركت پر ہماري كڑي نظر ہے ۔
بيت المقدس ستائيس نامي فوجي مشقوں كا آخري مرحلہ اصفہان كے علاقے نصرآباد ميں آج سے شروع ہوا۔