الوقت - نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ ابراہیم زكزكی کے حامیوں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ ابراہیم زكزكی کے حامیوں نے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کر کے انہیں فوری طور پر رہا کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ زكزكی کے حامی بڑی تعداد میں ابوجا پہنچے ہیں۔ انہوں نے اس ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ ابراہیم زكزكی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ مظاہرین شمالی نائیجیریا کے ذاريا شہر سے ابوجا پہنچے ہیں۔ مظاہرین نے نائجیریا کے قومی انسانی حقوق کمیشن کو ایک خط دیا ہے جس میں شیخ زكزكی کو فورا رہا کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نائیجیریا کے قومی انسانی حقوق کمیشن نے وعدہ کیا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے گی۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رکن اس سے پہلے بھی نائیجیریا کی حکومت کو دو میمورنڈم دے چکے ہیں۔
شیخ زكزكی کی بیٹی اور ان کے بہت سے حامیوں نے شیخ زكزكی کی جسمانی حالت کے بارے میں گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ نائیجیریا کے جیل اہلکار شیخ زكزكی کی جسمانی حالت کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔