الوقت - سعودی عرب کی جانب سے سرکردہ عالم دین اور مذہبی رہنما شیخ باقر النمر کے عدالتی قتل کے 100 دن پورے ہونے کے موقع پر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مرافعۃ کرامۃ عنوان کے تحت ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس کانفرنس میں شریک دانشوروں نے سعودی عرب پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت سعودی، شام، عراق، یمن اور لیبیا میں لاکھوں عام لوگوں کے قتل کے لئے ذمہ دار ہے۔
لبنانی رہنما شیخ زہیر کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردی کو فروغ دینے اور بے گناہ عوام کا قتل عام کرنے والے دو اہم عنصر، سعودی عرب اور وہابیت ہیں اور وہابیت اور صیہونیزم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
شیخ زہیر نے ذکر کیا کہ آل سعود حکومت ہر اس چیز کو تباہ کر دینا چاہتی ہے، جس کا تعلق اسلام اور پیغمبر اسلام سے ہے۔
عراقی صدر کے مشیر عباس موسوی کا کہنا تھا کہ شیخ نمر ظالم حکومت آل سعود کی جانب سے شہید کر دیے گئے جو ایک بھیانک جرم ہے۔