الوقت - دبئی پولیس کے نائب سربراہ ضاحی خلفان نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں دعوی کیا ہے کہ عراقیوں کے سر پر جو مصیبت آ رہی ہے اس کا سبب یہ ہے کہ وہ معاویہ کو پسند نہیں کرتے۔
خلفان نے جو ایران مخالف مواقف کے لئے مشہور ہیں، کہا کہ عراق کے زیادہ تر لوگ یزید کے والد معاویہ کو پسند نہیں کرتے اور یہی ان کے مسائل کی وجہ ہے۔ انہوں نے یمن کی صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات یوں اظہار کئے، "عربوں کو اس سچائی کو سمجھنا چاہئے کہ شمالی یمن کے 60 فیصد عوام ایران کے لیڈر (آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای) کے حامی ہے۔" اسی طرح دبئی پولیس کے نائب سربراہ نے دعوی کیا کہ جس طرح ساساني سلطنت کا ماضی میں یمن پر سکہ چلتا تھا اسی طرح آج بھی شمالی یمن پر ایران کا تسلط ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ضاحی خلفان نے شيعہ مسلمانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی دشمنی کا اظہار کیا ہے۔ وہ ٹوئٹر کے پیغام کے ذریعہ اس طرح کی دشمنی آئے دن ظاہر کرتے رہتے ہیں۔ ان کے کچھ بیان اتنے مضحکہ خیز ہوتے ہیں کہ سوشل چینلز سمیت میڈیا میں طویل عرصے تک بحث کا موضوع بنے رہتے ہیں۔ چند روز پہلے انہوں نے کہا تھا، "میں اور نیتن یاہو چچا زاد بھائی ہیں۔"