الوقت - امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے شام اور روس کو دھمکی دی ہے کہ امریکا ان کے طیارے کو مار گرائے گا جن سے واشنگٹن کے دعوے کے مطابق، شمالی شام میں امریکی مشیروں کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ دھمکی ایسے وقت آئی ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی جنگی طیاروں نے شامی فضائیہ کے طیارے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ تصادم نہیں ہو سکا کیونکہ شامی طیارے امریکی طیارے کے آنے سے پہلے ہی جا چکے تھے۔
پینٹاگن کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے جمعے کو جب شمال مشرقی شام کے حسکہ شہر کے ایک علاقے پر شامی جیٹ طیارہ کارروائی کر چکا تو دعوی کیا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں نے شامی طیارے کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی تاکہ امریکی مشیروں کی حفاظت کرے جو کرد فورسز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پینٹاگن امریکی مشیر کی اصطلاحات کو خصوصی آپریشن فورس کے لئے استعمال کرتا ہے۔
پیر کو پینٹاگن کے دوسرے ترجمان پیٹر کک نے کہا کہ ہم شامی حکومت کو یہ مشورہ دیں گے کہ وہ ان علاقوں سے دور رہے۔ ہم زمین پر اپنے فوجیوں کی حفاظت کریں گے اور ہم ان کی حفاظت کے لئے جو ضروری سمجھیں گے وہ کریں گے۔