:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

مافیا گروہوں کی مدد میں صیہونی فوجیوں کا کردار

Tuesday 16 August 2016
مافیا گروہوں کی مدد میں صیہونی فوجیوں کا کردار

الوقت -  اسرائیلی فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی چوری اور جرائم میں ان کے استعمال کا موضوع، ایسے موضوعات ہیں جو آجکل اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں سرخیوں میں ہے۔ ہر سالہ اسرائیلی فوج کے سیکڑوں ہتھیار اور گولہ بارود فوج کے گودام سے غائب ہو جاتے ہیں اور تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ان ہتھیاروں کی چوری اور فروخت میں اسرائیلی فوجیوں اور حکام  ملوث ہیں۔  اس حوالے سے اسرائیلی پولیس کی تفتیش میں آیا ہے کہ اسرائیلی فوجی پیسے کمانے کے لئے فوج کے ذخائر اور گودام سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی چوری کرتے ہیں اور ان کو فروخت کرکے اپنی زندگي کو بہتر بناتے ہیں اور اپنے خاندان کو عیش و عشرت کراتے ہیں۔

در ایں اثنا اسرائیلی فوج کی جانب سے تیار کی گئی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر فوجی ہتھیاروں تک اصل رسائی فوج کی ہے اور مافیا گروہ اپنی مجرمانہ کاروائیوں میں ان ہتھیاروں کا بے جھجھک استعمال کرتا ہے۔  اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے یہ رپورٹ جاری کرکے انکشاف کیا ہے کہ فوج کا بہت زیادہ ہتھیار چوری ہو گیا ہے اور اس رپورٹ میں مافیا گروہوں کی جانب سے ان ہتھیاروں کے استعمال کی بابت خبردار کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر اسرائیل میں گزشتہ ڈھائی سال کی 1284 مجرمانہ کاروائیوں میں سے 1004 میں فوجی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جن کو فوجی چھاونیوں یا فوجیوں کے گھروں سے چوری کیا گیا۔  اسی طرح 2014 میں 522 مجرمانہ کاروائیوں میں سے 394 معاملے میں فوجی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں۔ 2015 میں بھی حالات ایسے ہی تھے اور اس سال اسرائیل میں ہونے والی 476 مجرمانہ کاروائیوں میں سے 400 معاملات میں فوجی ہتھیار استعمال کئے گئے، ان ہتھیاروں میں بم اور کندھے پر رکھ کر چلانے والے میزائیل تک شامل ہیں۔ 2016 میں جنوری کے مہینے سے جولائی کے مہینے تک 282 مجرمانہ اقدامات ہو چکے ہیں جن میں 232 میں فوجی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں۔  

اسرائیلی فوج کی رپورٹ میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ مافیا گروہوں کی جانب سے ہتھیاروں کے تقاضے کی وجہ سے فوجی ہتھیاروں کی فروخت کا بازار گرم ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فوج ان گروہوں تک ہتھیاروں کی رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور اس معاملے میں اسے کسی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر 2014 میں فوج 1523 مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں کامیاب رہی جن میں فوجی کا استعمال کیا جانے والا تھا۔ فوج نے اسی طرح 1249 مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں کامیاب رہی۔ البتہ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ اس نے فوجی ہتھیاروں کی چوری کے حوالے سے  بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس طرح سے 2014 میں 92 معاملات میں جبکہ 2015 میں 67 معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ اعداد و شمار اس وقت تشویشناک ہو جاتے ہیں جب اس بات کا امکان ہو کہ علاقے میں دہشت گردوں تک ان ہتھیاروں کی رسائی ہو جائے چائے غلطی سے یا جان بوجھ کر اور وہ شام، عراق اور لبنان جیسے ممالک میں اپنے دہشت گردانہ اقدامات میں ان ہتھیاروں کا استعمال کریں۔  در حقیقت وہ حکومت جو  داخلی اور خارجی سطح پر سیکورٹی اور خفیہ اطلاعات میں مہارت کا دعوی کرتی ہے، اس طرح کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی چوری کا شکار ہے۔ اس موضوع میں روز بروز توسیع ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگ :

صیہونی حکومت مافیا گروہ ہتھیار سپلائی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے