الوقت كي رپورٹ كے مطابق طالبان عسكريت پسندوں نے اپنے ايك بيان ميں كہا كہ يہ حملہ انتہائي منظم انداز ميں كيا گيا، جس ميں اُس پارٹي كو نشانہ بنايا گيا جس ميں اہم لوگ اور امريكي شركت كر رہے تھے۔
كل بدھ كو كابل ميں 3 سے 4 مسلح افراد نے پارك پيلس گيسٹ ہاؤس پر دھاوا بول ديا، جس كے بعد سيكيورٹي فورسز حركت ميں آ گئيں۔
كابل ميں سكيورٹي ذرائع كا كہنا ہے كہ 7 گھنٹے تك جاري رہنے والي فائرنگ كے نتيجے ميں غير ملكيوں اور افغان شہريوں سميت 5 افراد ہلاك جبكہ 5 زخمي ہوگئے۔جبكہ بعض ذرائع ہلاكتوں كي تعداد زيادہ بتا رہے ہيں تاہم سيكيورٹي فورسز نے 54 افراد كو بحفاظت نكال ليا۔
واضح رہے كہ مذكورہ گيسٹ ہاؤس ميں كلاسيكل سنگر الطاف حسين كا ايك كنسرٹ منعقد كيا گيا تھا اور اس سلسلے ميں متعدد وي آئي پيز كو مدعو كيا گيا تھا۔
نئي دہلي ميں ہندوستاني وزارت خارجہ كے ايك عہديدار نے واقعے ميں 2 انڈين شہريوں كي ہلاكت جبكہ ايك كي گمشدگي كي تصديق كي۔
كابل پوليس چيف سيد گل آغا روحاني نے بتايا كہ افغان سيكيورٹي فورسز نے متعدد حملہ آوروں كو ہلاك كرديا
امريكا كي اتحادي نيٹو افواج كے افغانستان سے انخلاء كے بعد طالبان نے اپني كارروائيوں ميں اضافہ كرديا ہے۔