الوقت كي رپورٹ كے مطابق كورہيڈ كوارٹرميں ہونے والے اجلاس ميں سندھ كے وزير اعلي قائم علي شاہ،گورنر ڈاكٹر عشرت العباد، آرمي چيف جنرل راحيل شريف سميت اعلٰي قيادت شريك ہوئي۔
آئي ايس پي آر كے مطابق اجلاس ميں كراچي ميں دہشت گردوں كے خلاف فيصلہ كن كارروائي كا فيصلہ بھي كيا گيا۔
كراچي كے داخلي اور خارجي راستوں كي سيكيورٹي مزيد موثر بنانے پر بھي اتفاق كيا گيا جس كے ليے رينجرز كي چوكياں قائم كي جائيں گي۔ دہشت گردوں كے خلاف كارروائي كے ليے خفيہ معلومات كے نظام كو مربوط بنانے كا فيصلہ بھي سامنے آياہے۔ كہا جا رہا ہے كہ پاكستان كے سب سے بڑے تجارتي مركز كو دہشت گردوں سے پاك كرنے كے لئے اہم فيصلے كرلئے گئے۔