الوقت كي رپورٹ كے مطابق آج افغانستان كے دارالحكومت كابل ميں
افغان صدر اشرف غني كے ہمراہ مشتركہ پريس كانفرنس كے دوران پاكستان كے وزير اعظم نواز شريف كا كہنا تھا كہ افغانستان كےليے ہمارے دلوں ميں خصوصي جگہ ہے، ہم دوست اور بھائي ہيں، ہم نے ہرمشكل وقت ميں ايك دوسرے كا ساتھ ديا ہے۔ افغانستان كے دشمن كبھي بھي پاكستان كےدوست نہيں ہوسكتے، دہشت گردي كے خاتمے كے بغير خطے ميں امن اور استحكام ممكن نہيں، جہاں بھي دہشت گردوں كي خفيہ پناہ گاہيں ہوں گي انہيں ختم كيا جائے گا،كسي بھي شدت پسند گروپ كي طرف سے دہشت گردي كو سختي سے كچل ديں گے۔ اس موقعك پرافغان صدر اشرف غني نے كہا كہ افغانستان اور پاكستان كو ايك جيسے خطرات كا سامنا ہے ہميں مشتركہ خطرات كا مل كر مقابلہ كرنا ہوگا، ہمارے اصل دشمن دہشت گردي اورغربت ہيں، دہشت گردي نے افغانستان اور پاكستان كونقصان پہنچايا۔ انہوں نے كہا كہ پاكستان اور افغانستان كا مستقبل روشن ہے۔
واضح رہے كہ آج جب ايك روزہ سركاري دورے پر پاكستان كے وزيراعظم نوازشريف اورآرمي چيف جنرل راحيل شريف افغان دارالحكومت كابل پہنچے تو افغانستان كے وزير خارجہ نے ان كا پرتپاك استقبال كيا اورانہيں گارڈ آف آنر پيش كيا گيا۔ وزيراعظم نواز شريف اور آرمي چيف جنرل راحيل شريف نے افغان صدر اشرف غني سے ملاقات كي جس ميں دو طرفہ تعلقات، اہم ملزمان كي حوالگي اور آپريشن ضرب عضب كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا گيا۔