الوقت كي رپورٹ كے مطابق پاكستان كے وكلا آج ملك بھر ميں يوم احتجاج منا رہے ہيں اور انہوں نے بازووں پر كالي پٹياں باندہ ركھي ہيں اور كئي شہروں ميں انہوں نے احتجاجي مظاہرے بھي كئے۔
پاكستان كے وكلا نے حكومت پر الزام عائد كيا ہے كہ كئي سال گذر جانے كے باوجود ابھي تك 12 مئي كے واقعہ ميں ملوث افراد گرفتار نہيں ہوئے۔ وكلا نے حكومت سے قاتلوں كي گرفتاري اور انھيں كيفركردار تك پہنچانے كا مطالبہ كيا ہے۔
12مئي 2007 كو كراچي ميں عوام اور وكلا كي ريلي پر ہونے والے حملے ميں 52افراد جن ميں وكلا بھي شامل تھے جاں بحق اور 200 سے زائد زخمي ہوئے تھے ۔ اس روز كے بعد سے ہر سال پاكستان كے وكلا 12مئي كو يوم سياہ كے طو پر مناتے ہيں۔