الوقت كي رپورٹ كے مطابق پاكستان كي وزارت داخلہ نے وفاقي دارالحكومت ميں غيرملكي سفيروں اور سفارتي عملے اور اسي طرح چاروں صوبائي دارالحكومتوں ميں قونصيلٹ دفاتركے عملے كي سيكيورٹي مزيد سخت كرنے كے ليے چيف كمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبوں كے چيف سيكريٹريز كوسركاري مراسلہ بھيج ديا ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق وزارت داخلہ نے غيرملكي سفارت خانوں كوبھي خصوصي سيكيورٹي ايڈوائس جاري كي ہے جس ميں كہا گياہے كہ كسي بھي ملك كے سفير، فرسٹ سيكريٹري ياديگر اہم عہديدار، اسلام آبادكے ڈپلوميٹك انكليوسے باہرشہر ميں كسي تقريب ميں شركت كرنے كي صورت ميں چيف كمشنراسلام آبادكو لازمي طورپر آگاہ كريں تاكہ انھيں فول پروف سيكيورٹي فراہم كي جائے ۔رپورٹ كے مطابق يہ اقدام گذشتہ چند روز سے كراچي ميں جاري ٹارگٹ كلنگ ميں ڈاكٹروں اور پوليس كے اعلي آفيسروں كو نشانہ بنائے جانے اور گلگت، بلتستان كے علاقے نلتر ميں غير ملكي سفيروں كے ھيلي كاپٹر كے گرنے اور سفارتكاروں كي ہلا كت كے بعد كيا گيا ہے۔