الوقت كي رپورٹ كے مطابق قبائلي رہنما ملك محمد جان كي گاڑي كو آج صبح 8 بجے كے قريب باجوڑايجنسي كي تحصيل ماموند ميں سڑك كنارے نصب ايك ريموٹ كنٹرول بم سے نشانہ بنايا گيا جس كے نتيجے ميں قبائلي رہنما ملك محمد جان موقع پر ہلاك ہوگئے۔
دھماكے ميں ملك محمد جان كے 5 ساتھي بھي ہلاك ہوئے۔ دھماكے كے نتيجے ميں گاڑي مكمل طورپر تباہ ہوگئي۔
رپورٹ كے مطابق يہ دہشت گردي كي كارروائي تھي تاہم ابھي تك كسي بھي گروہ نے اس دھماكے كي ذمہ داري قبول نہيں كي۔
تحصيل ماموند ميں كافي عرصے سے دہشت گردانہ كارروائيوں كا سلسلہ جاري ہے اوراس علاقے كا شمار باجوڑ ايجنسي كے خطرناك علاقوں ميں ہوتا ہے۔