الوقت کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے الوڑہ منڈی میں جمعہ کو زمین کے تنازعے پر شروع ہواجو بعد میں خونریز جنگ کی صورت اختیار کرگیا، پیپلی اورمداخیل قبائل کے درمیان جاری تصادم میں ہفتہ کوبھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے تبادلے میںاب تک 53افرادجاں بحق اور 30سے زائدزخمی ہوگئے۔اس وقت بھی یہ علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور فریقین بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔