الوقت - چین نے حال ہی ایک حکم جاری کیا ہے کہ شین کیانگ صوبے میں اب کوئی بھی شخص غیر معمولی داڑھی نہیں رکھے گا۔
اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کے عمومی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی ہے۔
اس کے علاوہ شین کیانگ صوبے میں مذہبی طریقے سے شادی نہیں کی جا سکتی بلکہ شادی اب صرف قانونی طریقے سے ہی ہوگی۔ ان سب باتوں کے ساتھ ہی وہاں پر "حلال" لفظ کا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
قابل ذکر ہے کہ چین کے شین کیانگ صوبے کی حکومت نے بدھ کو کئی نئے قانون منظور کئے ہیں جنہیں صوبے کی سرکاری نیوز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
یہ نئے قانون 1 اپریل 2017 سے نافذ کئے جائیں گے۔ چین کے شین کیانگ صوبے میں مسلمان اکثریت ہیں جہاں سے کبھی کبھار تشدد کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔