الوقت - اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ یمن میں انسانی المیہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نظر اندازی قابل مذمت ہے۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عہدیدار یان اگیلنیڈ نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شرمناک طور پر یمن کے حالات کو نظر انداز کر رہی ہے۔
یان اگیلنیڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل ایسی حالت میں یمن کو نظر انداز کر رہی ہے کہ جب اس ملک کے بچے جاں بحق ہو رہے ہیں اور کچھ حکومتیں، سیاسی حل، ظالمانہ محاصرے اور یمن میں قیام امن کے بجائے اس ملک میں جنگ کی آگ مزید بھڑکا رہی ہیں۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عہدیدار اور ناروے کے سفارتکار یان اگیلنیڈ نے اسی طرح تاکید کی کہ محاصرے اور بھوک سے یمن کے شہری خطرے میں ہیں اور سعودی محاصرے کی وجہ سے یمن کے شہریوں کی مدد بھی نہیں کی جا سکتی ہے اور اگر یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری رہے تو اس ملک کے عوام کے آلام میں مزید اضافہ ہوگا۔
سعودی عرب نے مارچ 2015 سے یمن پر حملہ شروع کر رکھے ہیں اور اس ملک کا چاروں طرف سے محاصرے کر رکھا ہے۔