الوقت - روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عرب کے اتحاد کے فضائی حملوں کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں خوراک اور طب کی قابل رحم صورتحال کی بابت خبردار کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ یمن کی قابل رحم صورتحال کے بارے میں جاری کی گئی تنبیہ کے درمیان روس نے یمن میں خوراک اور دواؤں کی صورت حال کے بارے میں سعودی اتحاد کو خبردار کیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پیر کو الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کے لئے سعودی عرب کے اتحاد کے منصوبے کی بابت خبردار کیا ہے۔
رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یمن کی سب سے بڑی بندرگاہ پر حملے کے لئے سعودی عرب کے منصوبے سے نئی تشویش پیدا ہو سکتی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ علاقے میں جنگ، نہ صرف یہ کہ وسیع پیمانے پر مہاجرت اور لاکھوں افراد کے گھر بار چھوڑنے کا سبب بنے گی بلکہ دارالحکومت صنعا کے لئے کھانے کی اشیاء اور طبی وسائل کی منتقلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔