الوقت - امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دفاعی بجٹ بڑھانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو بغیر پروگرام کا اقدام قرار دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے بدھ کے روز اپنے مقالے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دونلڈ ٹرمپ کے دفاعی بجٹ میں دس فیصد کے اضافے کو ایسا منصوبہ قرار دیا ہے جس کا کوئی پروگرام نہ ہو۔ نیویارک ٹائمز نے ٹرمپ کے اس منصوبے کے بارے میں لکھا کہ اس طرح کے منصوبے معمولا بڑے آب و تاب سے شروع کئے جاتے ہیں تاکہ صدر مسلح افواج کو مزید طاقتور بنائے لیکن ایسا سمجھا جاتا ہے کہ مسلح افواج ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ محبوب ہیں۔
مقالے میں لکھا گیا ہے کہ اس کے باوجود منظم قومی حکمت عملی کے نہ ہونے اور مرضی کے فوجی بجٹ میں اضافہ سے امریکا کو پر امن کرنے میں بہت کم مدد ملے گی اور ممکن ہے کہ دنیا کو خطرناک جگہ میں تبدیل کر دے۔ امریکی میڈیا نے لکھا کہ حقیقی دنیا میں دفاعی بجٹ کی بحث اس وقت ہوتی ہے جب حکومت یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہے کہ ان کے بجٹ، منصوبوں کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں، اس وقت پیچیدہ بحثیں شروع ہوتی ہیں۔