الوقت - قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دخترپیغمبر اسلام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت پر جمعرات کو شعراء سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پیغمبر اسلام اور ان کے تمام جانشین، ظالم، ڈکٹیٹر، کافر اور گنہگاروں کے خلاف جدوجہد کرنے والے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عالمی سطح پر پھیلے کفر و نفاق کے خلاف جدوجہد ایران میں ممکن ہے جبکہ بہت سے علاقائی ممالک میں امریکا سے ذرا بھی ناراضگی ظاہر کرنا، علاقائی حکمرانوں کو بری لگتی ہے۔
آپ نے فرمایا کہ ظالموں کے خلاف جدوجہد صرف تلوار سے نہیں ہوتی اور دنیا بھر میں تبلیغ سے زیادہ متاثر کن ہے اور بیانات اور شاعری سے بھی آمروں کے خلاف جدوجہد کی جا سکتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صحیح طرز زندگی کی تشہیر بھی شاعروں کا فرض ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج یورپ اور امریکا میں ایسے مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کا کام مغرب سے مختلف ممالک بالخصوص ایران میں طرز زندگی کو تبدیل کرنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی طرز زندگی کو نشانہ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ سب لوگ مغرب کے ارادے اور خواہش کے مطابق کام کریں اور اس حملے سے مقابلے کا راستہ یہ نہیں ہے کہ لوگ خود کو ذرع میں بند کر لیں بلکہ شاعری کے طور میں اسلامی طرز زندگی کی وضاحت، اخلاقیات اور سیاسی و ثقافتی روشوں کا ذکر کرکے شاعر اپنے فرض پر عمل کر سکتے ہیں۔