الوقت - اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 38ویں سالگرہ کی مناسبت پر دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران کے ہزاروں شہروں اور گاؤں سے ریلیاں نکالی گئیں۔
دارالحکومت تہران میں نکلنے والی ریلیاں آزادی اسکوائر پر پہنچی اور وہاں اختتام پذیر ہوئیں۔ ریلی میں شرکت کرنے والے آزادی، خودمختاری اور اسلامی جمہوریت کے حق میں نعرہ لگا رہے تھے۔
22 بهمن برابر دس فروری کو ایران کا اسلامی انقلاب کامیاب ہوا تھا اور آزادی، خود مختاری اور ایرانی قوم کی صلاحیتوں کے نکھار کے انتہائی عروج پر پہنچنے کی علامت کے طور پر یہ دن منایا جاتا ہے۔
ایران کے عوام اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ سڑکوں پر نکلے تاکہ وہ ایرانی قوم کے دشمنوں کو بتا سکیں کہ وہ دشمن سے ہمیشہ ہوشیار ہیں اور اپنے اسلامی انقلاب کی حفاظت کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کئی دن پہلے تاکید کی تھی کہ ایرانی عوام 22 بهمن کو امریکہ کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں گے۔
مختلف ممالک کے سیکڑوں غیر ملکی مہمان بھی تہران میں 22 بهمن کے موقع پر ہونے والی خصوصی ریلیوں اور پروگراموں میں شرکت کرنے کے لئے ایران آئے ہیں۔