الوقت - بحرین میں محاصرے کا شکار الدراز گاؤں میں عوام نے مذہبی رہنما شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے 3 نوجوان کارکنوں کی سزائے موت کے خلاف مظاہرے کئے۔ یہ مظاہرے سزائے موت کے ہفتم کی مناسبت سے منعقد ہوئے تھے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق، بحرینی عوام نے اتوار کی رات دارالحکومت منامہ سے 12 کلومیٹر شمال مغربی علاقے میں واقع الدراز گاؤں میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے اجتماع کرکے اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک شیخ عیسی قاسم کی قیادت میں اپنی پرامن مہم جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شیخ عیسی قاسم کے حامی 200 سے زیادہ دنوں سے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔ یہ دھرنے شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے آل خلیفہ حکومت کے فیصلے کے خلاف ہو رہے ہیں۔
شیخ عیسی قاسم پر منی لانڈرنگ کا بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے۔ اتوار کو ہوئے مظاہرے کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے زہریلے آنسو گیس کے گولے اور ییلٹ گنوں کا استعمال کیا ۔
بحرین میں 3 نوجوان کارکنوں کو دی گئی موت کی سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے کے دوران ہوئے مظاہروں میں، الدراز کے 40 باشندے پیلٹ بندوق کے چھروں سے زخمی ہوئے ہیں۔