:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

غزہ پٹی، موت کے سایے میں سسکتی انسانیت

Saturday 21 January 2017
غزہ پٹی، موت کے سایے میں سسکتی انسانیت

الوقت - صیہونی حکومت کے محاصرے میں گھرے غزہ پٹی کی انسانی اور اجتماعی صورتحال مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ عالمی تنظیموں اور اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں اگر یہی صورتحال جاری رہی تو انسانی المیہ رونما ہو جائے گا جس کی ذمہ دار پوری دنیا ہوگی۔ صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کا سب سے زیادہ شکار بچے ہو رہے ہیں جو دواؤں اور طبی وسائل کی کمی کے سبب موت سے جنگ کر رہے ہیں۔

مریضوں کی قابل رحم حالت :

الرسالہ ویب سایٹ نے محاصرہ اور دواؤں کی کمی، غزہ کے بیماروں کی موت سبب عنوان کے تحت اپنی رپورٹ میں لکھا کہ غزہ میں ضروری طبی وسائل اور دواؤں کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر مریض موت کی آغوش میں سونے والے ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محاصرے  کی وجہ سے غزہ پٹی کے بیماروں کے حالات سخت ہوگئے ہیں۔ غزہ پٹی کے سیکڑوں بیمار، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے زمانے سے غزہ اور سینا کے درمیان سیکڑوں زیر زمین سرنگوں کے خراب ہونے کی وجہ سے کسمپرسی کے عالم میں ہیں۔

 

علاج و معالجے کے لئے غزہ چھوڑنے کی ہزاروں فلسطینیوں کی کوششیں رائیگاں ہوگئی ہے کیونکہ رفح پاس مہینے کے کچھ ہی ایام میں کھولا جاتا ہے اور رفح پاس کو عبور کرنا جوئے شیر لانے مترادف ہے۔  41 سالہ مریض احمد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ تقریبا روزانہ آپ کی ڈائلسس ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کو مصر جانے کا مشورہ دیا ہے لیکن جب رفح پاس کھلتا ہے تو ان کا نمبر آتے آتے دوبارہ بند ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کا رنج و الم 30 سالہ رائد حلمی کا بھی ہے۔ رائد حلمی کو بلڈ کینسر ہے۔ ان دونوں مریضوں کی مشترکہ مصیبت، رفح پاس کو عبور کرنا ہے جس میں یہ بھی تک کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

 

مصر میں جب محمد مرسی بر سر اقتدار تھے اس وقت فلسطینیوں کی زندگی کسی حد تک بہتر تھی۔ غزہ میں رہنے والے بہت سے افراد جو حماس اور اخوان المسلمین کی حمایت تک نہیں کرتے، بڑی حسرت سے محمد مرسی کے دور اقتدار کو یاد کرتے ہیں خاص طور پر موجودہ وقت میں جب غزہ پٹی کا محاصرہ شدید ہو گیا ہے۔ غزہ پٹی کے حکام نے مصری حکومت سے بارہا رفح پاس کھولنے کی اپیل کی لیکن ان کے مطالبات پر کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

24 گھنٹے میں صرف 8 گھنٹہ بجلی :

2013 سے بجلی کی حالت، بجلی کی کمی اور لوڈشیڈنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔  معمولا فلسطینیوں کو روزانہ آٹھ گھنٹے کی بجلی ہی میسر ہوتی ہے۔ یہ غزہ کے عوام خاص طور پر غزہ کے اسپتالوں کے لئے سب سے بڑی مصیبت ہے۔ دسمبر کے مہینے میں آغاز ہونے والی شدید گرمی، بجلی کی کمی اور لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ بیماروں کے لئے مسائل پیدا کردیتی ہے۔ غذاء، دوا، ایندھن کے بحران کے ساتھ سب سے اہم بحران گھر کا ہے۔ غزہ کے زیادہ تر لوگوں کے پاس سر چھپانے کے لئے چھت نہیں ہے۔

 

پانی کا بحران :

غزہ پٹی کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پینے کے پانی کے زیر زمین ذخائر حشک ہو چکے ہیں جبکہ غزہ میں موجود پینے کا پانی 95 فیصد سے زیادہ آلودہ ہے۔ اگر غزہ کے عوام کے 2020 تک پانی کے ذخائر دستیاب نہیں ہوئے تو پوری دنیا اس علاقے میں انسانی المیہ کا مشاہدہ کرے گی۔

 

نتائج :

غزہ کے عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشا دیکھنے والے یہ دعوی کرتے ہیں کہ حماس اور جہاد اسلامی اور دیگر مزاحمتی گروہ دہشت گرد ہیں، جو افراد اپنی سرزمین کا دفاع کرتے ہیں اور غاصب حکومت کو قبول نہیں کرتے کیا وہ دہشت گرد ہوتے ہیں۔ کیا غزہ پٹی کے مریض اور بچے بھی دہشت گرد ہیں؟ صیہونی حکومت کے اخبار ہاریٹز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کے زیادہ تر بچوں کی موت کا سبب پانی کی قلت ہے۔ بہرحال عالمی برادری کو غزہ کے موت کے سکوت کو توڑنا ہوگا اور ایسی کوئی تدبیر اختیار کرنی ہوگی جو غزہ کے مظلوم عوام کو اس مصیبت سے نجات دلا سکے۔

ٹیگ :

غزہ پٹی اسرائیل صیہونی حکومت پانی بجلی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے