الوقت - یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے مختلف علاقے میں فوج اور رضاکار فورس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب کے 11 ایجنٹ مارے گئے جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمن کے ایک فوجی ذریعے نے جمعے کی رات بتایا کہ فوج کی کارروائی میں صوبہ تعز کے الضباب علاقے میں چھ سعودی ایجنٹ ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
اس ذریعے نے بتایا کہ صوبہ تعز کے الصلو علاقے میں کارروائی کے دوران چار سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے جبکہ ایک ایجنٹ الوكيل علاقے کی پہاڑیوں پر مارا گیا۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے توپخانوں نے اسی طرح الحریقیہ گاؤں کے جنوب میں سعودی ایجنٹوں کے اجتماع کی جگہ کو نشانہ بنایا اور انہیں کاری ضرب لگائی ۔
سعودی عرب 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع پیمانے پر حملے کر رہا ہے جس میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب یمن کے مستعفی صدر ہادی منصور کو پھر سے اقتدار میں لانا چاہتا ہے۔ ان تمام حملوں کے باوجود سعودی عرب یمن میں ابھی تک کوئی بھی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔