:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

ماسکو، افغانستان میں نئے مشرقی قطب کی تشکیل

Thursday 29 December 2016
ماسکو، افغانستان میں نئے مشرقی  قطب کی تشکیل

الوقت : روس کا دار الحکومت ماسکو، افغانستان کے بارے میں سیاسی سہ فریقی اجلاس کا میزبان ایسی حالت میں بنا کہ اس نشست میں کابل حکام کو دعوت ہی نہیں دی گئی۔ اس نشست میں روسی، چینی اور پاکستانی حکام نے افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔ اس نشست کا انعقاد، افغانستان کے مسائل میں سنجیدگی سے داخل ہونے کے لئے گزشتہ کچھ مہینوں کو دوران روس کی دوسری سنجیدہ کوشش تھی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کی برسی کے موقع پر کرملین کے حکام، مضبوط ارادے کے ساتھ افغانستان کے حالات پر گفتگو کرنے کو تیار ہیں۔  

گزشتہ ہفتے بھی ماسکو کے حکام نے طالبان باغی گروہوں کے ساتھ اپنے رابطے کی اطلاع دی تھی۔ روس کے اس بیان پر افغان حکام کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ اسی تناظر میں افغانستان کے امور میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے اعلان کیا کہ روس اور طالبان کے مشترکہ مفاد اور داعش جیسے مشترکہ دشمن ہیں اور اس بارے میں وہ اطلاعات کے شعبے میں تعاون کریں گے۔ ان حالات میں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماسکو میں افغان حکومت کے نمائندوں کے بغیر روس، چین اور پاکستان کی شمولیت سے منعقد ہونے والا سہ فریقی اجلاس، افغانستان میں عظیم مشرقی طاقتوں کی طاقت کے مظاہرے کی نمایش کا آغاز تو نہیں ہے؟ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو افغانستان میں مغربی بازیگروں کے مقابلے میں کھیلا جا رہا ہے۔

کابل کے بارے میں کرملین کو اقدامات انجام دے رہا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ روس افغانستان کی سرزمین پر ایک بار پھر اپنے اثرو رسوخ کو قائم کرنا چاہتا ہے۔ افغانستان میں روس کا نیا کھیل، ماسکو کے سہ فریقی اجلاس تک ہی محدود نہیں ہے۔ ماسکو نشست سے ٹھیک دو مہینہ پہلے ضمیر کابلوف نے اطلاع دی تھی کہ ماسکو، افغانستان کو ہیلی کاپٹر اور فوجی ساز و سامان دینے کے تیار ہے۔  اسی کے ساتھ روس کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے ریانووستی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم فوجی ہلی کاپٹر اور دوسرے اسلحہ جات جیسے فوجی ساز و سامان افغانستان کو فروخت کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے برسلز اجلاس میں افغانستان کی 3.5 ارب ڈالر کی امداد پر تبادلہ خیال کیا اور یہ رقم افغانستان کے لئے کافی ہے۔ اس بنا پر اس ملک کی حکومت کو اس بات کی اجازت دی جانی چاہئے کہ وہ اس امداد سے فائدہ اٹھائے اور فوجی ساز و سامان کو پورا کرنا اس ملک کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

افغانستان کے حالات پر نظر ڈالنے سے یہ پتا چلتا ہے کہ اشرف غنی کی حکومت نے چین کی حریف حکومت یعنی ہندوستان سے اپنے تعلقات مضبوط و مستحکم کئے جس کی وجہ سے چین کابل سے ناراض ہو گیا۔ اس کے علاوہ اشرف غنی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے کابل اور اسلام آباد کے تعلقات میں بھی کشیدگی کا مشاہدہ کیا گیا اور یہی سبب ہے کہ چین اور پاکستان نے کابل کے بغیر افغانستان کے بارے میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ماسکو کی دعوت قبول کر لی۔

اس بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکا پر مبنی مغربی قطب کے مقابلے میں کرملین کی سربراہی میں ماسکو، بیجنگ اور اسلام آباد نئے مشرقی قطب کی تشکیل دینے کے درپے ہیں اور اس سے ممکن ہے کہ افغانستان بھی داخلی طور پر کئی گروہ میں تقسیم ہو جائے۔

ٹیگ :

روس ماسکو افغانستان اجلاس کابل اسلام آباد بیجنگ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے