:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
انٹرویو

مشرقی حلب کا معرکہ، بحران شام کا خاتمہ

Thursday 8 December 2016
مشرقی حلب کا معرکہ، بحران شام کا خاتمہ

مشرقی حلب میں داعش کے دہشت گردوں کی صفوف میں تلاطم برپا ہونے اور فوجی کی پیشرفت کے حوالے سے الوقت نے دفاعی امور کے تجزیہ نگار ریٹارئرڈ جنرل امین حطیط، تجزیہ نگار ابراہیم بیرم اور شام کے تجزیہ نگارسلیم حربا سے خصوصی گفتگو کی۔ پیش ہیں گفتگو کے اہم اقتباسات :

الوقت – مشرقی حلب ميں دہشت گردوں کی تیزی سے شکست کے اسباب کیا ہیں، یہ جنگ کی انتہا ہے یا جنگ جاری رہے گی ؟

ریٹائرڈ جنرل امین حطیط کا کہنا ہے کہ اس کے دوسبب ہیں، پہلا وہ فوجی مشقیں ہیں شام کی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر انجام دیا اور ایسے کارنامے انجام دیئے جس سے دہشت گردوں کی صفیں درہم برہم ہوگئی۔ شام کی فوج کی پیشرفت اتنی زیادہ تیز تھی کہ عقلیں حیران رہ گئیں۔ دوسرا سبب مشرقی حلب میں موجود دہشت گرد میں اتحاد کا فقدان تھا۔ دہشت گردوں کے حامی لاکھ کوشش کرنے کے باوجود میں مشرقی حلب میں موجود اپنے ایجٹنوں کو متحد کرنے میں ناکام رہے اور شام کی فوج نے اسی اختلاف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ وہ پھر کبھی متحد نہیں ہوسکے۔  جی ہاں آپ نے جو سوال کیا ہے کہ کیا جنگ کا خاتمہ ہو گیا تو میں سمجھتا ہوں کہ جنگ اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے۔ اب فوج کے جوانوں کو صرف علاقے کی پاکسازی کرنی ہے اور فوج کے سامنے دہشت گردوں کے حوصلے ٹوٹ چکے ہیں۔ ان کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں یا تو موت کو گلے لگا لیں یا خود کو فوج کے حوالے کر دیں۔  

ابراہیم بیرم کا کہنا ہے کہ اصل جنگ تو ختم ہوگئی ہے۔ اس کے لئے کچھ وقت درکار ہے اور آنے والا دن اس تاریخی شہر سے مخالفین کی بیخ کنی کا وقت ہے۔ یہ دہشت گردوں کی ایسی شکست ہے کہ اب وہ اپنی ماضی کی طاقت کبھی بھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ دہشت گرد فوجی، سیاسی اور معنوی لحاظ سے شکست کا سامنا کر رہے ہیں۔ حلب کے تین چوتھائی علاقے پر موجودہ وقت میں فوج کا قبصہ ہو گیا ہے اوراب آخری محلہ ہی دہشت گردوں کے قبضے میں باقی بچا ہے۔

سلیم حربا کا کہنا ہے کہ حلب کا معرکہ شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں کے مفاد میں تمام ہو گیا ہے۔ شام کی فوج نے یہاں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور دہشت گردوں کے تمام حملوں اور کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی تیز ہونے سے حلب کا مغربی علاقہ حملوں سے پوری طرح محفوظ ہو گیا ہے۔  شام کی فوج نے بڑی مہارت سے مشرقی حلب میں ھنانو علاقے سے کاروائی شروع کی اورآہستہ آہستہ اپنی کامیابی کا دائرہ بڑھاتی رہی۔ حلب کے معرکے نے دہشت گردوں کے حامیوں، سیکورٹی کونسل کی کوششوں اور تمام خلاف ورزیوں پر پانی پھیر دیا۔

الوقت : حلب میں فوج اور اس کے اتحادیوں کی کامیابی کے باقی علاقوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ریٹائرڈ جنرل امین حطیط،  میں سمجھتا ہوں کہ حلب کی کامیابی، بحران شام کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی اور شام پر جنگ مسلط کرنے والوں کے تمام منصوبوں پر پانی پھر جائے گا۔ دوسرے الفاظ میں حلب میں کامیابی صرف شام کے لئے ہی کامیاب نہیں ہے بلکہ یہ پورے علاقے کی تاریخی کامیابی ہے۔

ابراہیم بیرم، یہاں پر دو نظریے ہیں۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ حلب کی جنگ ہی پہلی اور آخری ہے۔ یعنی شام کی حکومت نے میدان جنگ میں بازی مار لی ہے۔ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ حلب کی کامیابی دہشت گردوں کو صرف ایک کاری ضرب ہے اور فوج کو اسی طرح پوری سنجیدگی سے مزید معرکوں کو سر کرنا ہوگا۔

سلیم حربا، میں سمجھتا ہوں کہ حلب کی کامیابی کے بعد شام کی فوج الباب اور نبل اور الزہرا علاقوں کی جانب توجہ مرکوز کر دے گی تاکہ ان علاقوں کو پوری طرح محفوظ کر سکے۔

ٹیگ :

حلب مشرقی معرکہ بحران شام خاتمہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے