:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

رضاکار فورس نے موصل میں امریکی منصوبوں پر پانی پھیر دیا؟

Saturday 3 December 2016
رضاکار فورس نے موصل میں امریکی منصوبوں پر پانی پھیر دیا؟

الوقت - موصل سٹی کی آزادی کا آپریشن عراقی سیکورٹی فورس کی جانب سے جاری ہے۔ کیونکہ امریکا کے ایک منصوبے کے تحت میدان جنگ اور شام کے صحراء بغیر سیکورٹی کے ہی چھوڑ دیئے گئے تھے۔ امریکا کے منصوبے کی بنیاد پر اس راستے کو داعش کے جنگجوؤں کے شام میں اپنے محفوظ مقام کی جانب فرار ہونے کے لئے کھلا رکھا گیا تھا تاکہ یہ گروہ شام میں موجود دہشت گرد گروہوں کی صف میں شامل ہوکر اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو پھر سے حاصل کر لیں اور طاقت کا توازن شام کی فوج کے نقصان میں تبدیل ہوجائے۔

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دو سے تین مہینے کے دوران شام کی فوج نے روس کی فوج کی فضائی حمایت سے شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خاص طور پر حلب میں شدید حملے کئے۔ اس طرح سے یہ گروہ شام کی جنگ کے آغاز سے اب تک کی سب سے بدترین حالت میں پہنچ گیا۔ اسی بنیاد پر امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں یعنی سعودی عرب اور ترکی نے موصل سٹی کی آزادی کی مہم کے تناظر میں ایک منصوبہ تیار کیا جس کا ہدف دہشت گردوں کو معین راستوں سے شام فرار کرانے میں مدد کی جائے تاکہ حالات اپنی قدیمی صورتحال پر پہنچ جائے اور وہ شام کے میدان جنگ میں شکست سے نجات پا جائیں۔

لیکن عراق کی رضاکار فورس یا حشد الشعبی نے جو امریکی دباؤ میں واضح طور پر موصل کی مہم سے ہٹا دی گئی تھی تاکہ موصل کے سنی آبادی والے علاقوں میں فرقہ وارانہ جھڑپوں سے ظاہری طور پر تشویش میں مبتلا نہ ہوں، امریکی منصوبے کو درک کرتے ہوئے عراق کی مرکزی حکومت کی مکمل ہماہنگی سے تلعفر میں ایک فرعی مہم شروع کی جس کا ہدف تھا داعش کے فرار ہونے کے راستے کو بند کرنا تھا۔ یہ عمل امریکا کی مرضی کے مطابق نہیں تھا خاص طور پر اس کے علاقائی اتحادی ترکی کے لئے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ رضاکار فورس کے جوان تلعفر اور ترکمن اکثریت والے موصل کے مغربی شہر سے 35 کیلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہے۔ ماضی میں اس شہر میں داعش اور القاعدہ کا بہت زیادہ اثر و رسوخ تھا اور یہ سنی دہشت گردوں کے آشیانے کے نام سے مشہور تھا۔  2014 میں موصل پر داعش کے قبضے کے پہلے تک تلعفر میں تقریقا دو لاکھ افراد رہتے تھے جن میں زیادہ تر ترکمن تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس میں ایک چوتھائی شیعہ اور باقی سنی تھے لیکن 2014 میں شہر پر داعش کے قبضے کے بعد سے اس شہر سے مکمل طور پر شیعوں کو باہر نکال دیا گیا۔

عراق کی رضاکار فورس نے اب تک بہت سے صحرائی شہروں کو جہاں سے داعش کے دہشت گرد شام سے موصل میں خودکش حملہ آوروں کو آنے میں مدد کرتے تھے، آزاد کرا لیا ہے۔ موجودہ وقت میں شیعہ اتحادی فورسز ان علاقوں میں بر سر پیکار ہے، جہاں پر امریکی فوجیوں نے خدمات انجام دی ہیں اور ہر امریکی فوجی کا نام سن کر در و دیوار لرز اٹھتے تھے۔ ان گاؤں مین تل ضلات، سحاجی، محللبیہ اور تل ابتا کے ناموں کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حشد الشعبی کے اس اقدام نے امریکا سے زیادہ ترکی کی ناراضگی میں اضافہ کر دیا۔ ترکی نے دعوی کیا تھا کہ اگر تلعفر میں رضاکار فورس داخل ہوئی تو علاقائی ترکمن باشندوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

ٹیگ :

شام عراق موصل سٹی ترکمن

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے