الوقت - ایمنیسٹي انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ایک اور غیر انسانی سلوک کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایجنٹ ہسپتال کے عملے کو ڈراتے دھمکاتے ہیں اور انہیں اور عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ایمنیسٹي انٹرنیشنل کے مغرب ایشیا اور شمالی افریقہ کے محکمہ کے ڈائریکٹر فلپ لوتھر نے بدھ کو کہا کہ سعودی عرب کے ایجنٹ اور منصور ہادی کے جنگجو فوجی ہسپتالوں اور طبی مراکز کے قریب فوجی محاذ بناتے اور جنگجوؤں کو تعینات کرتے ہیں۔
فلپ لوتھر نے کہا کہ طبی مراکز کے پاس فوجی پوزیشن اور جنگجوؤں کی تعیناتی کے ذریعہ انہوں نے ہسپتالوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری کا مذاق اڑایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی مراکز پر حملہ بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہے اور یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں پر پہلے بھی یمن میں ہسپتالوں اور شہریوں پر بارہا حملے کا الزام لگتا رہا ہے۔
بدھ کو اپنی رپورٹ میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ان مسائل کو پیش کیا جس میں ہسپتالوں کو سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی جانب سے ملازمین کو دی گئی دھمکی کے بعد بند کرنا پڑا۔
21 نومبر کو صوبہ تعز کے سب سے بڑے ہسپتال الثورہ کو دہشت گردوں نے اس وقت بند کرا دیا، جب اس ہسپتال میں ظاہری طور پر رضاکار فورس انصار اللہ کے 3 زخمی جوانوں کا علاج ہوا تھا۔