الوقت - سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع سے انکار کر دیا ہے اور اب تک سعودی عرب نے یمن میں 114 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
یمن کی مسلح فورس کے ترجمان نے بتایا کہ اس ملک پر قبضہ کرنے والے سعودی جنگی طیارے اب تک 114 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔
تسنيم نیوز کے مطابق، یمن کے مشترکہ فورس کے ترجمان شرف لقمان نے کہا کہ سعودی جنگی طیاروں نے 19 نومبر کو 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے نفاذ کے چند منٹ بعد ہی بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس جنگ بندی کے پابند ہیں، کہا کہ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور حملے کا جواب یمنی فورسز کے پاس محفوظ ہیں ۔
دوسری جانب سعودی عرب کی فوج کے ترجمان احمد عسیری نے کہا کہ ہفتے کے روز سے 48 گھنٹے تک کے لئے نافذ جنگ بندی کا وقت ختم ہو گیا ہے، جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
جنگ بندی کے کامیاب ہونے پر اس کی مدت میں توسیع کا پروگرام تھا تاکہ یمن امن مذاکرات کے لئے راہ ہموار ہو سکے۔