:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

قبلہ دل میں زائرین کا عظیم تاریخی اجتماع، لبیک یا حسین کے نعروں سے گونج رہا ہے کربلائے معلی

Monday 21 November 2016
قبلہ دل میں زائرین کا عظیم تاریخی اجتماع، لبیک یا حسین کے نعروں سے گونج رہا ہے کربلائے معلی

الوقت - اس سال سرکار سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم، زائرین اور عزاداروں کی عظیم الشان موجودگي سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے عظیم مظہر کی علامت بن گیا ہے۔

ایران سمیت دنیا کے دو کروڑ سے زائد زائرین اور عزاداران سید الشہداء اربعین کے دن کربلاء پہنچ گئے ہیں۔ دسیوں لاکھ کی تعداد میں زائرین قبلہ دل کربلائے معلی پہنچ کر جلوسہائے عزاء اور مجالس میں شریک ہوکر نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ شیرخوار بچوں سے لے کر بوڑھے تک سفر کی مشکلات برداشت کرکے کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں۔

عزاداران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعرے لگا کر گویا یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مظلوم کربلاء اگرچہ ہم میدان کربلاء میں موجود نہیں تھے لیکن آج بھی ہم وقت کے یزید امریکہ اور صیہونی حکومت، داعش، النصرہ فرنٹ اور القاعدہ جیسے دہشت گردوں اور سامراجی طاقتوں سے جدوجہد کا اپنا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

اس وقت سید الشہداء اور نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور علمدار حسینی حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں کے درمیان زائرین کا سیلاب نظر آ رہا ہے اور کربلاء کا پورا ماحول لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا ہے۔

عراقی حکومت نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ تقریبا 30 لاکھ غیر ملکی زائرین کربلاء پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان، پاکستان، ایران، بحرین، سعودی عرب، قطر، کویت، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور امریکا کی انجمنیں کربلائے معلی میں جلوس عزاء برآمد کر رہی ہیں۔

اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نجف اشرف سے کربلا تک مارچ کرنے والوں نے دنیا کے لوگوں کے نام ایک خط شائع کیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے عوام سے ظلم کے خلاف جدوجہد کی اپیل کے ساتھ اس بات کو واضح کیا ہے کہ سامراجی طاقتیں اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے قوموں کے درمیان اختلافات پیدا کر رہی ہیں۔  امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے ملین مارچ میں شریک زائرین نے متاثرین کی حمایت اور دہشت گردی سے جدوجہد پر خصوصی تاکید کی ہے۔

ٹیگ :

کربلاء تاریخ عظیم اجتماع زیارت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے