الوقت - پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کی مارٹر گولہ باری سے 4 پاکستانی بچوں کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے علاقے میں ہندوستان کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرایا گیا ۔
پاکستانی فوج کے ترجمان عاصم باجوہ نے ہفتے کو کہا کہ ہندوستانی ڈرون کنٹرول لائن پار کرکے 60 میٹر پاکستان میں داخل ہو گیا تھا تب اسے پاکستانی فوجیوں نے مار گرایا اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
اس درمیان کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوجیوں کی مارٹر گولہ باری میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہو کر چار ہوگئی جب زخموں کی تاب نہ لا کر ایک اور بچے کی موت ہو گئی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک عہدیدار راجہ عارف محمود نے میڈیا سے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سنیچر کو اس سے پہلے پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ فوجیوں نے ہندوستان پر جوابی فائرنگ کی ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایسی صورت میں ہوا کہ اس سے ایک دن پہلے پاکستانی بحریہ نے دعوی کیا کہ اس نے بحیرہ عرب میں اپنے اپنے آـی علاقے میں، ایک ہندوستانی آبدوز کے داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔