الوقت - یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اندر داخل ہو کر کئی دیہاتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور اس آپریشن میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے جنوبی صوبے جيزان کے الخوبہ علاقے میں یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے چار گاؤں اور متعدد فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جسے بہت بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
اس آپریشن میں سعودی فوج کی بہت سی بكتر بند گاڑیاں اور ہتھیار تباہ ہوئے۔ یمنی فوج نے ان علاقوں پر کنٹرول کی کارروائی کی تصاویر بھی جاری کر دیں ہیں۔
دوسری طرف جنوبی صوبے عسير میں بھی یمنی فوج نے سعودی فوجیوں کے خلاف اپنی کارروائی میں درجنوں سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
سعودی فضائیہ نے یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت روکنے کے لئے جنگی طیاروں سے فضائی حملے کئے لیکن پیشرفت بدستور جاری رہے۔
سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کئے ہیں۔ سعودی عرب اپنی فوجی کارروائی میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا ہے۔ سعودی عرب کے حملوں میں بنیادی طور پر عام شہری نشانہ بنے ہیں۔