الوقت - شام کے جنوبی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق درعا کے شمال مغرب میں 25 کلومیٹر کے فاصلے پر جلين علاقے میں شام کی فوج کی ایک یونیٹ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے النصرہ فرنٹ کے کم سے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شام کی فوج کی اس کارروائی میں دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں اور ان کے فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گئے۔ درعا کے مشرق میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شیخ حسین کے جنوبی علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملے میں اس گروہ کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری طرف حماۃ کے شمال میں بھی فوج نے تل بزام کے دیگر متعدد علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا جہاں شام کی فوج نے حماۃ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی پیشرفت کو ناکام بنا دیا۔ حمص میں بھی فوج نے جب الجراح کی جانب دہشت گردوں کی پیشرفت روک دی ہے۔