الوقت - شام کے شہر حلب سے عام شہری اور جنگجو نکل رہے ہیں۔
روسی میڈیا نے بدھ کو یہ خبر دی ہے کہ حلب کے مشرقی علاقوں کے باشندوں اور جنگجوؤں کا مقرر راستے سے باہر نکلنے کا آغاز ہو گیا ہے۔
روسی میڈیا نے بدھ کو یہ خبر دی ہے کہ حلب کے مشرقی علاقوں کے باشندوں اور جنگجوؤں کا مقرر راستے سے باہر نکلنے کا آغاز ہو گیا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کچھ تعداد میں مقامی لوگ مشرقی حلب سے نکل گئے۔ شامی فوج نے نکلنے کے راستوں سے اپنی فوجی ٹکڑیوں کو پیچھے ہٹا لیا تاکہ جنگجو اور مقامی لوگ حلب سے آسانی سے نکل سکیں۔
جنگجو دو راستوں سے حلب سے باہر نکل رہے ہیں اور خاص بسوں سے ادلب جا رہے ہیں، جہاں دہشت گردوں اور مخالفین کا کنٹرول ہے۔
در ایں اثنا اطلاع ہے کہ مشرقی حلب میں جنگ بندی شروع ہونے کے تھوڑے عرصے بعد ہی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ اور احرارالشام نے ان راستوں پر فائرنگ کی جسے شامی فوج نے حلب سے لوگوں کے باہر نکلنے کے لئے مقرر کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، النصرہ فرنٹ اور احرارالشام نے لوگوں کو مشرقی حلب سے باہر نکلنے سے روکنے کے لئے فائرنگ کی۔
بدھ کی شام کو شامی فوج نے اعلان کیا کہ جمعرات کی صبح سے شروع ہوئی یہ جنگ بندی تین دن آٹھ آٹھ گھنٹے نافذ رہے گی ۔
شامی فوج کی مشترکہ کمان نے مسلح لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ عام معافی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہتھیار رکھ دیں۔