:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

لوبلاگ : ریاض خود کو "خیر" اور ایران کو "شر" بتانے کی کوشش میں لیکن مغرب کو اس کا یقین نہیں

Tuesday 18 October 2016
لوبلاگ : ریاض خود کو "خیر" اور ایران کو "شر" بتانے کی کوشش میں لیکن مغرب کو اس کا یقین نہیں

الوقت - ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے اتحاد کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی وجہ سے یورپی یونین کی تاریخی ووٹنگ کے بعد سعودی عرب نے یورپ کے سامنے تملق بازی کی پالیسی اختیار کر لی ہے۔

لو بلاگ نے لکھا کہ 11 اکتوبر کو سعودی عرب کی شوری کے نائب سربراہ محمد الجفری نے یورپی یونین کی خارجہ کی امور کی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرنے کے لئے برسلز کا دورہ کیا۔ گزشتہ تین مہینے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بعد کسی سعودی اعلی عہدیدار کا برسلز یہ دوسرا مسلسل دورہ تھا۔ سعودی عرب کے تعلقات کا یہ نیا دورہ، ملک کے دانشوروں کو تنہائی سے نکالنے کے لئے یورپی یونین کے اراکان سے تعلقات استوار کرنے کے تناظر میں تھا۔  ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے حصول کے لئے اوباما انتظامیہ کی مسلسل کوشش اور بشار اسد کی حکومت کی سرنگونی کے لئے شام کے مسئلے میں امریکا کی جانب سے مداخلت پر زیادہ توجہ نہ دیئے جانے کی وجہ سے سعودی عرب کی ناراضگی میں اضافہ قابل توجہ موضوع ہے۔

دوسری جانب امریکا کے ایوان نمائندگان میں دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف عدالت "جسٹا" نامی قانون کی منظوری اور اس کی وجہ سے امریکا میں موجود سعودی عرب کے اثاثے سیل ہونے سے یہ ثابت ہو گیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات زیادہ خوشگوار نہیں ہے اور انہیں سب مسائل کی وجہ سے ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات سخت ترین مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی اپنے قدیمی اتحادیوں کی اہمیت پر روز بروز زیادہ سوال کھڑا کر رہے ہیں اور ان کی مذمت کر رہے ہیں۔

اوباما نے اٹلانٹک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی سخت مذمت کی اور اس پر سعودی عرب کے ایک سفارتکار ترکی الفیصل نے شدید اعتراض بھی کیا۔ سعودی عرب کی یہ تمام مشکلات تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب پیدا ہونے والی عدیم المثال مشکلات کے ساتھ تھیں۔ الجفری نے سعودی عرب کے سامنے عظیم مشکلات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اب کوئی ثروتمند ملک نہیں رہ گیا اور وہ اپنے مسائل کو دور کرنے کے لئے بڑی تیزی سے ذخیرے سے پیسہ خرچ کر رہا ہے۔    

نئے اتحادیوں کی تلاش :

مشکلات میں بری طرح گرفتار سعودی عرب نے طبیعی طور پر دنیا میں اپنے نئے اتحادیوں کو تلاش کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر دی۔ اس کے نشانے پر سب سے پہلے یورپی یونین تھا۔ دنیا کے سب سے بڑی تجارتی بلاک کی حیثیت سے پورپی یونین کو مشرق وسطی میں ایک طاقتور اور قدرتمند ٹھکانے کی ضرورت ہے۔  مثال کے طور پر علاقے سے امریکا کی پسپائی کے بعد برطانیہ اور فرانس، علاقے میں سیکورٹی کے قیام میں اپنا کردار بڑھانا کی کوشش میں ہیں۔  

ریاض کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب اور یورپی یونین کے مشرق وسطی میں امن قائم کرنے کے مشترکہ مفاد ہیں کیونکہ یہ عمل یورپ کی جانب پناہ گزینوں کے ریلے اور یورپ کے آزاد معاشرے کے سامنے موجود ممکنہ خطروں کو کنٹرول کر سکتا ہے۔  

یمن ڈیم :

سعودی عرب کے حکام کی فکر کے برعکس مسئلہ یمن نکلا۔ سعودی حکام ، سعودی عرب کے اتحاد کی شبیہ اور اس اتحاد کے اقدامات کو ایران کے خطرے سے مقابلے میں نظم و ضبط اور سیکورٹی کے قیام کے لئے ضروری دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے اس دعوی کے مقابلے میں یمن میں سعودی عرب کے اتحاد کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جاری رہنے پر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان تاکید کرتے ہیں۔ اسی تشویش کی وجہ سے سب سے پہلے انہوں نے سعودی عرب کے حلاف ہتھیاروں پر پابندی کی قرارداد منظور کی۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمیشنر زید رعد الحسین نے صنعا میں مجلس عزاء پر سعودی اتحاد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی جس میں 145 افراد جاں بحق اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

عام شہریوں پر اس ظالمانہ حملے پر بین الاقوامی رد عمل جس نے سعودی عرب کے مخالفین کو بھی متحد کر دیا، سعودی عرب کے لئے مشکل ساز بن گیا۔ حتی امریکا اور فرانس جیسے سعودی عرب کے اصل اتحادیوں نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی سطح پر آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔  

ٹیگ :

سعودی عرب یمن اتحاد انسانی خلاف ورزی یورپی یونین

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے