الوقت - روس کی پارلیمنٹ ڈوما میں قومی دفاعی کمیٹی کے رکن اور روسی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا ہے کہ مشرقی یورپ میں امریکی میزائل مرکز، روس کے الیكزینڈر میزائل سسٹم کے نشانے میں سر فہرست ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، ولاديمير شامانوف نے کہا کہ كلننگراڈ علاقے میں الیكزینڈر میزائل جس نے یورپ میں طاقت کے توازن کو درہم برہم کر دیا ہے، امریکا کے دفاعی شیلڈ منصوبے کو نشانہ بنائے گا۔
اس سے پہلے روس نے كلننگراڈ علاقے میں پہلے سے بنے پروگرام کے مطابق فوجی مشقوں کے لئے الیكزینڈر میزائل سسٹم نصب کرنے کی تصدیق کی تھی۔
مغربی میڈیا میں اس میزائل کی خفیہ تعیناتی کی خبروں کے شائع ہونے کے بعد روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ الیكزینڈر میزائل کی منتقلی کا پروگرام کھلے عام ہوا اور اس میزائل کو جہاز کے عرشے پر لے جایا گیا کیونکہ ہر سال فوجی مشقوں کے ملک کے مختلف علاقوں سے زمینی، ہوائی اور سمندری راستوں سے فوجی ساز و سامان لے جائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2015 میں یوکرین کے مسئلے پر مغرب کے ساتھ کشیدگی اور وسیع فوجی مشقوں کے لئے روس نے پولینڈ اور لتھوانيہ کے درمیان كلننگراڈ علاقے میں الیكزینڈر میزائل نصب کر دیا ہے۔