:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

پاکستان، ہندوستان سے بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے : عبد الباسط

Monday 10 October 2016
پاکستان، ہندوستان سے بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے : عبد الباسط

الوقت - ہندوستان میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے مذاکرات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف نمائش کے لئے ہندوستان سے مذاکرات نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ملک علامتی بات چیت سے آگے بڑھ کر بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔  ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی ہندوستان کے سلسلے میں حکمت عملی میں پاکستانی فوج کا اہم کردار ہے۔

مذاکرات میں تعطل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک مذاکرات کے فریم ورک کی بات ہے اس مسئلے میں کوئی رکاوٹ یا تعطل نہیں ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ دسمبر 2015 میں جب ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا كانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد گئی تھیں تو دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اتفاق ہو گیا تھا جو کہ بڑا متوازن اور جامع لائحہ ہے لہذا اب سوال یہ ہے کہ سلسلہ شروع کس طرح کیا جائے۔

عبدالباسط نے کہا کہ جب بھی مذاکرات شروع ہوں اس کی بنیاد دسمبر میں ہونے والی مفاہمت ہی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، افغانستان اور سیکورٹی امور میں پاکستانی فوج کا اہم کردار ہے اور یہ توقع رکھنا غلط ہے کہ ان مسائل میں فوج کا کوئی کردار نہ ہو۔

عبدالباسط نے صحافی سے یہ سوال پوچھا کہ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ہندوستان، پاکستان کے بارے میں اپنی حکمت عملی فوج کو اعتماد میں لئے بغیر طے کر سکتا ہے؟

عبدالباسط نے کہا کہ اگر ہندوستان نے سرجیکل اسٹرائیک کیا ہوتا تو یقین رکھنا چاہئے کہ پاکستان فوری طور پر اس کا جواب دیتا کیونکہ ہمیں جواب دینے کے لئے کسی آمادگی کی ضرورت نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں برہان وانی کو نواز شریف کی جانب سے شہید قرار دیئے کے سوال پر عبدالباسط نے الٹا سوال کر دیا کہ آپ کے کہنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ ہزاروں لوگ جو برہان وانی کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے تھے اور وہ سب دہشت گردی کے حامی تھے یا 8 جولائی کے بعد سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور 14 ہزار زخمی ہوئے، کیا وہ سب دہشت گرد تھے۔

 عبدالباسط  نے کہا کہ اگر آپ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کے چشمے سے دیکھیں گے تو ہمیشہ غلط نتیجے پر پہنچیں گے۔ کیا آپ جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو دہشت گرد قرار دینا چاہتے ہیں؟

ٹیگ :

ہندوستان پاکستان بامعنی مذاکرات

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے