الوقت - فلسطین میں منعقد ایک نئے سروے کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ تقریبا دو تہائی فلسطینیوں کا خیال ہے کہ آل سعود حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں اضافہ کر رہا ہے۔
فلسطین کے سیاسی تحقیقاتی مرکز کے سروے کے مطابق، سعودی حکام اور طلباء کے تل ابیب دورے کے بارے میں سوال کئے جانے پر سروے میں شریک تقریبا 64 فیصد فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ یہ دورے اور آل سعود اور صیہونی حکام کی ملاقاتیں، ثابت کرتی ہیں کہ دونوں فریقوں کے نظریات اور عقائد میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔
اسی طرح جب سروے میں افراد سے سے پوچھا گیا کہ امریکا میں صدارتی امیدواروں میں سے کون فلسطینیوں کے مفاد میں کام کرے گا، تو 70 فیصد افراد نے کہا ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور ان دونوں میں سے کوئی بھی فلسطینیوں کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کرے گا۔