الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بارہ مولہ میں اتوار رات فوجی کیمپ پر حملہ ہوا۔
اس حملے میں دو علیحدگی پسند اور ایک ایک فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی فوج کا کہنا ہے کہ تقریبا دو گھنٹے تک جاری فائرنگ میں دو مسلح افراد ہلاک ہوئے۔ رات کے تقریبا 1 بجے فوج نے جھڑپوں کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن کہا کہ سرچ آپریشن صبح ہوتے ہی شروع کیا جائے گا۔
ہندوستان کی فوج کا دعوی ہے کہ اس حملے سے پہلے جموں کے اخنور سیکٹر میں تقریبا 8:30 پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ تقریبا 15 منٹ تک دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی۔
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد دریائے جہلم کی طرف سے کیمپ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جسے فوج نے ناکام بنا دیا۔ فوج کی جانب سے ان کو روکنے کے لئے فائرنگ کی جس کے بعد مسلح افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا۔
ہندوستانی فوج کی 46 نیشنل رائفلس یونٹ پر رات کے وقت تقریبا 10:30 بجے 4-5 مسلح افراد نے دو گروپ بنا کر دو طرف سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد دونوں جانب سے 2 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک فائرنگ ہوئی۔