الوقت - امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنيامن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل - فلسطین تنازعہ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی مخالفت کریں گی۔
اتوار کو نیویارک میں نیتن یاہو سے اپنی ملاقات میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ فلسطین - اسرائیل تنازعہ کے سلسلے میں دو قوموں والے حل کی حمایت کرتی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت غیر ملکی فریق کی جانب سے مسلط کردہ ہر حل کی مخالفت کریں گی۔
ہلیری کلنٹن نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جاری مہمات کا وہ مقابلہ کریں گی جن میں بی ڈی ایس مہم بھی شامل ہے۔ بائیکاٹ، ڈیوسٹمنٹ اینڈ سیكشنس بی ڈی ایس مہم 2005 میں 170 فلسطینی تنظیموں کی جانب سے شروع کی گی تھی جس کے تحت اسرائیل کے کئی طرح سے بائیکاٹ کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔
ہلیری کلنٹن نے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی مدد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور محفوظ اسرائیل، امریکا کے لئے بہت اہم مسئلہ ہے۔
اسرائیلی حکومت فلسطین کی سرزمین پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے تشکیل پائی ہے جو دہشت گردی کے ذریعے اپنا وجود بنائے ہوئے ہے۔ امریکا سمیت مغربی ممالک اسرائیل اور اس دہشت گردی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔