الوقت - سعودی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
یمن کے المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی رات سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر کئی بار حملے کئے۔
اسی طرح، سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور الحدیدہ میں بہت سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا اور کافی جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
یمنی سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں صوبہ تعز میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
یمنی فوجیوں کی جوابی کارروائی میں درجنوں سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے صوبہ الحدیدہ کے ایک رہائشی علاقے پر سعودی عرب کے حملے اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی اتحاد کے حملےمیں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے کے اہل خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ سعودی عرب کو مختلف قسم کے ہتھیار اور فوجی سازو سامان فروخت کئے جا رہے ہیں اور عالمی برادری اور ممالک خاموش ہیں اسی وجہ سے آل سعود حکومت نے یمن کے مظلوم اور نہتھے عوام پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔