:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

75 ہزار پناہ گزین اردن کی سرحد پر پھنسے ہیں: ایمنسٹی انٹر نیشنل

Sunday 18 September 2016
75 ہزار پناہ گزین اردن کی سرحد پر پھنسے ہیں: ایمنسٹی انٹر نیشنل

الوقت - انسانی حقوق کی موقر بین الاقوامی تنظیم ’ایمنسٹی انٹر نیشنل‘ نے کہا ہے کہ تقریبا 75 ہزار پناہ گزین شام اور اردن کی سرحد کے در میانی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے سیکڑوں خوراک اور طبی امداد کی عدم فراہمی کی وجہ سے موت کا شکار ہورہے ہیں۔

جمعہ کو تنظیم کی طرف سے یہ انکشاف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق امریکہ میں 2 اعلی سطحی اجلاس ہونے جارہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اس سرحدی علاقے سے ایک ویڈیو بھی حاصل کیا جس میں پتھریلے اور چٹانوں والے علاقے میں خستہ حال قبریں اور وہاں موجود پناہ گزینوں کی مفلوک الحالی کو دیکھ کر بظاہر یوں لگتا ہے کہ دنیا ں انہیں فراموش کرچکی ہے۔ گزشتہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں اس ویرانے میں پھنسے لوگوں کی تعداد چند سو سے 75 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کی عہدیدار سارا حشاش نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جن لوگوں سے تنظیم نے بات کی انہوں نے یہاں شدید اضطرابی کیفیت کا تذکرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’خوراک ختم ہورہی ہے، بیماریا ں پھیل رہی ہیں، کچھ لوگ قابل علاج امراض کی وجہ سے مررہے ہیں۔ اور جو سب سے زیادہ افسوس ناک بات تھی وہ یہ کہ اگر انہیں طبی سہولت دستیاب ہو پاتی تو یہ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔

شام اور اردن کی سرحدوں کے اس درمیانی علاقے کو ’برم‘ کہا جاتا ہے اور یہ گزشتہ جون کو اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب داعش کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک کار بم حملے میں اردن کے 6 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ حشاش کا کہنا تھا کہ سرحد پر اضافی سکیورٹی قابل فہم ہے لیکن اردن کے حکام کو انسانی حقوق کے قوانین کا بھی پاس کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردن کم از کم اس علاقے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کو بحال کرے۔ گزشتہ ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک نے کرینز کے ذریعے یہاں تقریبا ایک ماہ تک کا راشن اور طبی امداد فراہم کی تھی۔

اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی اینجلینا جولی بھی رواں ہفتے کے اوائل میں اردن کے دورے کے موقع پر ان پناہ گزینوں کی صورتحال کو اجاگر کرچکی ہیں۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس بحران سے نمٹنے کیلئے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں مشترکہ طور پر بات کرے۔ پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پناہ گزینوں کے معاملے پر بات ہوگی جب کہ منگل کو اس موضوع پر ایک کانفرنس کی میزبانی امریکی صدر براک اوبامہ کررہے ہیں۔

 

ٹیگ :

شام پناہ گزین علاقہ فورس

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے